بحریہ ٹاﺅن کا کلفٹن کے 2انڈر پاسز اور فلائی اوور منصوبہ ترک کرنیکا اعلان

بحریہ ٹاﺅن کا کلفٹن کے 2انڈر پاسز اور فلائی اوور منصوبہ ترک کرنیکا اعلان

کراچی)پ ر ( بحریہ ٹاﺅن کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ خالصتا عوام کے مفاد میں بحریہ ٹاﺅن کی نجی لاگت کا 1.8 ارب کے کلفٹن کے دو انڈر پاسز اور فلائی اوور کا منصوبہ بحریہ ٹاﺅن نے ترک کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے مزیدکہا کہ پراجیکٹ کو ابتداءسے ہی منفی قوتو ں کی بھرپو ر مخالفت اور گٹھ جوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔ افسوس اس بات کا ہے کہ اس ساری گھناﺅنی سازش میں کراچی کے لوگوں کے مفاد کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بحریہ ٹاﺅن نے تمام تر منفی پراپیگنڈہ اور سازشوں کے باوجود کراچی کے عوام کو بحریہ کی جانب سے تحفہ کے طور پر اس پراجیکٹ کو ڈیلیور کر کے دینے کاعزم جاری رکھا گیالیکن گذشتہ روز عدالت کی جانب سے ڈی ایچ اے کی دائرکردہ درخواست پر ایک مرتبہ پھر یہ فیصلہ آنا کہ اس عوامی پراجیکٹ پر فوری طور پر کام بند کر دیا جائے، اس کی بنا پر ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ اس ملک میں ایمانداری سے عوامی بہبود کیلئے کچھ کرنا مشکل ترین کام ہے۔

ترجمان بحریہ ٹاﺅن

مزید : صفحہ آخر