لوڈشیڈنگ کی وجہ سے حکومت غیر مقبول ہو رہی ہے،قانونی ماہرین

لوڈشیڈنگ کی وجہ سے حکومت غیر مقبول ہو رہی ہے،قانونی ماہرین

لاہور(انوسٹی گیشن سیل) لوڈشیڈنگ میں اضافے کی وجہ سے حکومت غیر مقبول ہو رہی ہے۔عوامی توقعات پر پورا نہ اترنے والی حکومت کو علیحدہ ہو جانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار ملک کے قانونی ماہرین نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔جسٹس(ر)وجیہ الدین احمد نے کہاکہ لوڈشیدنگ کا خاتمہ نہ ہونا حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے ہے۔ڈکٹیٹر ہو یا جمہوری حکومت عوام کو حقوق کی فراہمی سب کا حق ہے۔لوڈشیڈنگ کی وجہ سے حکومت غیر مقبول ہو رہی ہے جس سے حکومت مخالف قوتیں زور پکڑ رہی ہیں جو حکومت کےلئے مشکلات کا باعث بنے گا۔ماہر قانون دان اے کے ڈوگر نے کہاکہ آئین اور قانون بھی عوام کے حقوق پر زور دیتے ہیں اور جو حکومت عوامی توقعات پر پوری نہیں اترتی الگ ہو جا نا چاہیے۔ماہر قانون دان وسیم گجر نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہر دور میں سنگین ہوا ہے اور ہر جماعت نے بجلی بحران پر سیاست کی ہے لیکن کسی نے ختم نہیں کی۔لوڈشیڈنگ پر عوام شدید ر د عمل کا اظہار کر رہے ہیں جس سے حکومت مخالف لوگوں میں اضافہ ہو گا۔

مزید : صفحہ آخر