لوڈشیڈنگ نے جینا محال کر دیا ہے،عوامی رائے

لوڈشیڈنگ نے جینا محال کر دیا ہے،عوامی رائے

لاہور(انوسٹی گیشن سیل)لوڈشیڈنگ پر عوام کی طرف سے شدید احتجاج حکومت کےلئے درد سر بن سکتا ہے ۔روز نامہ پاکستان کی طر ف سے کئے گئے سروے میں محمد عدنان اور حذیفہ خالد نے کہاکہ عوام با شعور ہو گئی ہے۔گیس ،بجلی اور پانی بنیادی ضروریات ہیں جو پوری نہ ہونے کا مطلب ہے حکومت عوام کے ساتھ مخلص نہیں ۔شبیر حسین اور طاہر عباس نے کہاکہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی دور میں بھی لوڈشیڈنگ پر عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔شعیب علی اور فیصل کاہلوں نے کہاکہ شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ جان لیوا ہے حکومت جو کاوشیں کر رہی ان کو تیز کرتے ہوئے ملک سے بجلی کا بحران ختم کرنا چاہیے۔

مزید : صفحہ آخر