ٹاسک فورس ٹیموں کا نادہندگان کیخلاف آپریشن، درجن سے زائدگیس کنکشن منقطع

ٹاسک فورس ٹیموں کا نادہندگان کیخلاف آپریشن، درجن سے زائدگیس کنکشن منقطع


لاہور(خبر نگار)ایم ڈی سوئی گیس کمپنی محمد عارف حمید کے حکم پر جی ایم لاہور ریجن محمود ضیاء احمد کی نگرانی میں ٹاسک فورس ٹیموں نے نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران لاکھوں روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر ایک درجن سے زائد کنکشن منقطع کردےئے ہیں جس میں ٹاسک فورس کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن روڈ پر ایک لاکھ 36 ہزار کا بل ادا نہ ہونے پر ایک کمرشل کنکشن جبکہ پھولنگر میں رانا محمد اقبال کے ذمے چار لاکھ ساٹھ ہزار روپے اور اسی طرح ندیم اسلم کے ذمے دو لاکھ اسی ہزار کے واجبات ہونے پر گیس کنکشن منقطع کردےئے ہیں جبکہ نثار احمد نامی صارف کے ذمے کے واجبات نہ دینے پر گیس کنکشن منقطع کردیا ہے جبکہ ٹاسک فورس کی ٹیم نے کوٹ لکھپت اور باغبانپورہ کے علاقہ میں چھاپوں کے دوران بھی چھ صارفین کے ذمے واجبات ہونے پر گیس کنکشن کاٹ دےئے ہیں۔

گیس چھاپے

مزید : صفحہ آخر