وزیراعظم جنگ و جیو اور دفاعی اداروں میں کشمکش ختم کرائیں،200علماءاہلسنت کی اپیل

وزیراعظم جنگ و جیو اور دفاعی اداروں میں کشمکش ختم کرائیں،200علماءاہلسنت کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سیّد مظہرسعید کاظمی اور مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ سمیت دو سو سے زائد جیّد علماءو مشائخ اہلسنّت نے اپنی اجتماعی اپیل میں کہا ہے کہ وزیراعظم جنگ و جیو اور دفاعی اداروں کے مابین جاری کشمکش کو ختم کروانے کے لیے اپنا مصالحانہ کردار ادا کریں اور فریقین کو ٹھنڈا کر کے حکمت و تدبر اور افہام و تفہیم سے تنازعہ کو حل کریں کیونکہ میڈیا اور دفاعی اداروں کے ٹکراﺅ سے ملک دشمن قوتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں اور پوری دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ اجتماعی اپیل میں کہا گیا ہے کہ فریقین ضد، ہٹ دھرمی اور انا پرستی کو چھوڑ کر ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر تنازع کے حل کے لیے کشادہ دلی، ہوش مندی اور لچک سے کام لیں کیونکہ نجی اور عسکری ادارے کا ٹکراﺅ قومی مفاد میں نہیں۔ جنگ اور جیو کو اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے عسکری اداروں پر بغیر ثبوت الزام تراشی پر معذرت کر لینی چاہیے اور آئندہ کے لیے ضابطہ¿ اخلاق طے کر لیا جائے تاکہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں اور تصادم کی نوبت نہ آئے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ فریقین تکبر نہیں تدبر، مزاحمت نہیں مفاہمت، گالی نہیں بولی اور کشیدگی نہیں کشادگی کا راستہ اختیار کریں۔ آزادی¿ صحافت کی حدود و قیود کا تعین ضروری ہے۔ ملک کو مادرپدر آزاد نہیں، ذمہ دار میڈیا کی ضرورت ہے۔ اس وقت ملک نازک صورتحال سے دوچار ہے۔ ان حالات میں جلتی پر تیل نہیں، پانی ڈالنے کی ضرورت ہے۔ بے لگام اور اشتعال انگیز رویے چھوڑنا ہوں گے۔ پاکستان دشمن طاقتیں ہمیں آپس میں لڑا کر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ اس سازش کو سمجھنا اور ناکام بنانا ہو گا۔ اجتماعی اپیل میں سینئر صحافی حامد میر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات جلد مکمل کر کے اصل حقائق قوم کے سامنے پیش کیے جائیں اور حقیقی ملزمان کو بے نقاب کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے۔ فریقین کو حامد میر پر حملہ کے واقعہ پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔ اجتماعی اپیل کرنے والوں میں مفتی محمد اقبال چشتی، علامہ حافظ فاروق خان سعیدی، پیر سیّد خضر حسین شاہ، پیر سیّد سرور حسین شاہ موسوی، صاحبزادہ غلام صدیق نقشبندی، پیر سیّد شمس الدین بخاری، علامہ رفیق احمد شاہ جمالی، الحاج شیخ امجد علی چشتی، پیر خالد سلطان قادری، صاحبزادہ محمد عثمان غنی، مولانا غلام سرور ہزاروی، مفتی فضل جمیل رضوی، صاحبزادہ عبدالمالک، علامہ منظورعالم سیالوی، مفتی ظفر جبار چشتی، پیر سیّد فدا حسین شاہ حافظ آبادی، علامہ باغ علی رضوی، علامہ رضوان یوسف، مفتی لیاقت علی، علامہ رضوان انجم، پیر سیّد غلام یٰسین شاہ، علامہ بشیر القادری، مولانا قاری فیروز صدیقی، مولانا قاری نذیر احمد قادری، مولانا شیر محمد نقشبندی، مولانا پروفیسر عبدالعزیز نیازی، صاحبزادہ محب النّبی طاہر اور دیگر شامل ہیں۔
علماءاہلسنت ، اپیل

مزید :

صفحہ آخر -