ویکسی نیٹرز کی 300 سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کی اجازت

ویکسی نیٹرز کی 300 سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کی اجازت

لاہور(جنرل رپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو مضبوط اور فعال بنانے کے لئے ویکسی نیٹرز کی 300 سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کی اجازت دے دی ہے - خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتی یقینی بنانے کے لئے ریکروٹمنٹ کمیٹیوں میں غیر جانبدار افراد کو شامل کیا جائے ۔انہوںنے یہ بات یہاں سٹیرنگ کمیٹی برائے حفاظتی ٹیکہ جات (ای پی آئی ) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں پائی جانے والی بیماریوں اور بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کی کوریج کے درست اعداد و شمار (ڈیٹا) مرتب کئے جائیں- انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ای ڈی اوز کو تحریری ہدایات فوری طور پر جاری کی جائے - انہوںنے وارننگ دی کہ غلط اعداد و شمار بھیجنے والے افسرکے خلاف کارروائی کی جائے گی -۔

مزید : صفحہ آخر