6گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

6گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائی کورٹ میں بجلی کی 6گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے ۔یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سامنے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اقرار کیا تھا کہ 6 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی لیکن اس کے باوجود 16سے 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ لوگ احتجاج کر رہے ہیں حکومت کاغذوں پر پاور پراجیکٹ تو بنا رہی ہے مگر بجلی کے بحران کے کو کم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میں کرائی گئی یقین دہانی پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا جائے۔

درخواست

مزید : صفحہ آخر