مزدور اللہ کا دوست ہے اسلام محنت کا درس دیتا ہے ،گورنر پنجاب

مزدور اللہ کا دوست ہے اسلام محنت کا درس دیتا ہے ،گورنر پنجاب

لاہور( سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یوم مئی کے موقع پر دُنیا بھر کے صنعتی کارکنوں کو محنت کشوں کے جائز حقوق کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے شکاگو کے مزدوروں کی یاد منانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔یکم مئی کے خصوصی پیغام میںچوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مزدور اللہ کا دوست ہوتا ہے۔ ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے ۔ غریب مزارعین اور صنعتوں کا پہیہ چالو رکھنے والے کارکن ہمارے نزدیک وہ سرمایہ ہیں جن کی محنت پر صنعتی اور زرعی پیداوار کا دارومدار ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت محنت کش طبقے کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ آجر اور اجیر کے درمیان تعلقات کار افہام و تفہیم کی بنیاد پر استوار ہوں تاکہ سب مِل جُل کر قوم کی ترقی کے عمل میں حصہ لیں۔

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر