ہائیکورٹ نے بیوی کوجلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

ہائیکورٹ نے بیوی کوجلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ہائیکورٹ کے شکایت سیل نے سیشن جج لاہور سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔باغبانپورہ کے رہائشی حیدر کا اپنی بیوی زبیرہ بی بی کے ساتھ پچھلے چند ماہ سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ ایک دن دونوں میں سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا تو حیدر نے اپنی بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ متاثرہ خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے زبیرہ بی بی کے نزعی بیان کی روشنی میں مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا اور قانونی کاروائی کے بعد متوفی خاتون کی لاش ورثاءکے حوالے کر دی۔ عدالت عالیہ لاہور کے شکایات سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج لاہور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -