عدالت سے انصاف نہیں ملا اب سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،عمران خان

عدالت سے انصاف نہیں ملا اب سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور، بٹ خیلہ(خبر نگار خصوصی،نمائندہ پاکستان،اے این این ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کوپٹڑی سے نہیں اترنے دینگے ،کچھ عناصر اپنے مخصوص ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ دھاندلی کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن انصاف نہیں ملا اب سڑکوں پر آنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا میں تعمیرسکول پروگرام کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے خیبر پختونخوا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی شرمناک ہے صوبہ سب سے زیادہ اور سستی بجلی پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک سال سے انتظار کر رہے ہیں11مئی کو شفاف تحریک کا آغاز کرینگے دھاندلی جمہوریت کے لئے حقیقی خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ مڈ ٹرم انتخابات کی بات نہیں کر رہے بلکہ صرف انصاف مانگ رہے ہیں دھاندلی سے متعلق چار سو کیس ایکشن ٹریبونل میں ہیں تاریخ میں پہلی مرتبہ جیتنے اور ہارنے والی دونوں پارٹیاں دھاندلی کی شکایت کر رہی ہیں ۔عمران خان نے خیبر پختونخوا میں تعمیر سکول پروگرام کا افتتاح کیا جس کے تحت ڈونرز اور مخیر حضرات صوبے کے سکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے انٹر نیٹ کے ذریعے آن لائن مالی مدد کرسکیں گے ، عمران خان نے تعمیر سکول پروگرام کا افتتاح گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول دوران پور پشاور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے لحاظ سے پاکستان کو دیکھتا ہوں توبڑا افسوس ہوتا ہے دنیا میں تعلیم پر سب سے کم پیسہ خرچ کرنے والے پانچ ممالک میں پاکستان بھی شامل ہیں جب ہمارے ملک میں سکولوں کا برا حال ہو گا تو ترقی ممکن نہیں انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں28ہزار سکول ہیں جس میں 14ہزار میں کمرے نہیں ،نو ہزار کی چار دیواری نہیں، آٹھ ہزار میں ٹائلٹ نہیں جبکہ آٹھ ہزار میں پینے کا صاف پانی نہیں اسی لئے یہ فیصلہ کیا کہ تعمیر سکول پروگرام شروع کیا جائے جس کے ذریعے دونرز اور مخیر حضرات سکولوں کو آن لائن امداد دی سکیں گے اور وہ ہر وقت اپنے دی گئی امداد کا ریکارڈ بھی چیک کرسکیں گے انہوں نے کہاکہ امداد میں ملنے والی رقم براہ راست بینک اکاؤنٹ میں جائے گی اور پیسہ مقامی پیرنٹ ٹیچر کونسل کے ذریعے خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ فی الحال 122سکول کو آن لائن کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اگر 10فیصد اساتذہ سکول نہ آئے تو ساڈھے پانچ ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے جبکہ موجودہ وقت میں صوبے میں تیس فیصد اساتذہ حاضری نہیں دیتے جس کی وجہ سے تقریب 17ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے جب اساتذہ سکول نہیں آئیں گے تو والدین اپنے بچوں کو بھی سکول نہیں بھیجیں گے جس کی وجہ سے ہمارا مستقبل تباہ ہوگا اساتذہ کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی ڈیوٹی پورے اخلاص کے ساتھ سرانجام دے۔ تقریب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر پرائمری سکول کی ایک بچی اریبہ نے اپنے سکول کے لئے پانچ سو روپے کی امداد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دی۔دریں اثناء متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے حکمران کی ناقص پالسیوں لوٹ ماراورکرپشن کی وجہ سے پاکستان کے لاکھوں ڈگری ہولڈرنوجوان بیرونی ممالک میں محنت مزدوری کرنے پرمجبورہیں حالانکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال خطہ ہے اگرپاکستان کوصالح قیادت نصیب ہوئی توبیرونی ملک کے لوگ پاکستان کومحنت مزدوری کرنے کیلئے آئینگے سمندرپارپاکستانیوں سے خطاب انہوں نے کہاکہ نوازشریف اورزداری میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں امریکی ایجنڈے پرکام کررہی ہے انہوں نے کہاکہ اگرپاکستان کے حکمرانوں نے سمندرپارپاکستانیوں کے مسائل حل نہ کئے توہم ان کے ساتھ ہونگے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے نائب صدرظفریاب خان بھی موجودتھے۔

مزید :

صفحہ اول -