میلبورن،کپڑوں کے ساتھ موبائل فون بھی پہنے جائیں گے

میلبورن،کپڑوں کے ساتھ موبائل فون بھی پہنے جائیں گے
میلبورن،کپڑوں کے ساتھ موبائل فون بھی پہنے جائیں گے

  

میلبورن (بیورورپورٹ) موبائل فون کو ساتھ ساتھ اٹھائے پھرنا اور سنبھالنا اکثر لوگوں کیلئے قدرے ناپسندیدہ ذمہ داری ہے۔ کہیں اٹھ کر بھول جائیں یا کبھی چوری ہوجائے، ہر وقت دھڑکا لگا رہتا ہے، لیکن اب اس مسئلہ کا ایک دلچسپ حل سامنے آنے کو ہے۔ آسٹریلیا میں سائنسدانوں نے ایسی نئی ٹیکنالوجی دریافت کی ہے کہ جس کی مدد سے آپ کا موبائل فون آپ کے کپڑوں کا حصہ ہی بن جائے گا اور آپ اسے اٹھانے کی بجائے اسے پہن کر گھوم پھر سکیں گے۔ یہ دلچسپ ایجاد ممکن ہوسکے گی اس دریافت کی بناء پر کہ جس کے مطابق گریفین اور کاربن کا استعمال کرتے ہوئے ایسی باریک قسم کی چپ بنائی جائیگی کہ جسے کپڑے کے اوپر پرنٹ کیا جاسکتا ہے۔ یعنی موبائل فون کا سارا سرکٹ کپڑے یا کسی ایسی ہی چیز پر پرنٹ کرکے اسے آپ کی شرٹ یا پینٹ کا حصہ بنایا جاسکے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سائنسدانوں کے خیال کے مطابق یہ نئی ٹیکنالوجی موبائل فون بنانے کے علاوہ کینسر جیسی موذی بیماری کے علاج میں بھی مدد فراہم کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر