جنوبی وزیرستان سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ،5سیکیورٹی اہلکار شہید 3ذخمی

جنوبی وزیرستان سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ،5سیکیورٹی اہلکار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                وانا/پشاور(آئی این پی)جنوبی وزیرستان میں شکتوئی کے مقام پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 5 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ٹانک اور بنوں کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھاکے علاقے شکتوئی سے گزرنے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 سیکورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمی ہو گئے۔دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ٹانک اور بنوں کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ دھماکے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیاجبکہ دھماکے کے بعد گھات لگائے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔دھماکے کے بعدسیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید :

صفحہ اول -