لندن،موبائل چارجر سے گاڑی کی بیٹری چارج کریں

لندن،موبائل چارجر سے گاڑی کی بیٹری چارج کریں
لندن،موبائل چارجر سے گاڑی کی بیٹری چارج کریں

  

لندن (بیورورپورٹ) دوران سفر گاڑی کی بیٹری بیٹھ جائے تو ڈرائیور کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب اس مشکل سے نجات مل جائے گی۔ امریکا کی ایک بیٹری بنانے والی کمپنی نے ایسا موبائل فون چارجر تیار کیا ہے جو ضرورت پڑنے پر آپ کی گاڑی کی بیٹری بھی چارج کرے گا۔ جمپر نامی اس چھوٹے سے چارجر کا وزن صرف دو سو گرام ہے اور یہ چھ ہزار ایم اے ایچ کے ہائی پاور کا حامل ہے جو گاڑی کو 12 والٹ کی توانائی فراہم کرے گا۔ بڑی بڑی گاڑیوں کو چارج کرنے والے اس چھوٹے سے چارجر کی قیمت 40 پاو¿نڈ رکھی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر