انوکھا پیار، چھوٹے جہاز کے ساتھ پرندے بھی اڑتے ہیں

انوکھا پیار، چھوٹے جہاز کے ساتھ پرندے بھی اڑتے ہیں
 انوکھا پیار، چھوٹے جہاز کے ساتھ پرندے بھی اڑتے ہیں

  


برٹنی (نیوز ڈیسک) انسان تو انسان جانور بھی محبت کی زبان خوب سمجھتے ہیں اور محبت کا جواب محبت سے دینا جانتے ہیں۔ انسان اور پرندوں کی دوستی کی ایک نادر مثال بنے ہیں ایک فرانسیسی شخص کرسچین مولک اور ان کے پرندے، 52 سالہ مولک جب بھی اپنے چھوٹے جہاز کو اڑاتے ہیں ہنس کی قسم کے ان کے پرندے ان کے پیچھے پیچھے ہولیتے ہیں ان کے اڑان بھرنے سے لے کر واپس آنے تک ان کے پرندے ان کے ساتھ ساتھ اڑتے ہیں اور اْن کے ساتھ ہی واپس زمین پر اترتے ہیں۔ یہ پرندے ان کے ساتھ ساتھ انگریزی حرف ’’وی‘‘ کی شکل میں بالکل اسی طرح اْڑتے ہیں۔ جیسے قدرتی حالات میں یہ پرندے اپنی ماں کے ساتھ اڑتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان پرندوں نے فولک کے اچھے سلوک کی وجہ سے انہیں اپنی ماں سمجھ لیا ہے اور اس لئے وہ جہاں بھی جاتے ہیں یہ ساتھ ساتھ اڑتے ہوئے چلے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ مولک عرصہ پندرہ سال سے ان پرندوں کے ساتھ ایسے ہی اْڑان بھررہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر