بد ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کی کمر توڑ دی، حکمرانوں کا پول کھل گیا ،سیاستدان

بد ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کی کمر توڑ دی، حکمرانوں کا پول کھل گیا ،سیاستدان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                       لاہور( انوسٹی گیشن سیل) حکومت انتخابی وعدوں کی نفی کر رہی ہے جسے عوام برداشت نہیں کرے گی۔لوڈشیڈنگ ، مہنگائی اور کشکول توڑنے والے صرف نعروں تک محدود رہے عملی طور پر اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے حکومت کا پول کھلنے لگ گیا ہے جس پر عوام کے دلوں میں حکومت کےلئے نفرتوں میں اضافہ ہو گا۔جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے کہاکہ موجودہ حکومت نے برسر اقتدار آنے پر سب سے زیادہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ پر قوم کو اعتماد میں لیا تھا لیکن بد ترین مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نے عوام کی کمر توڑ دی ہے جس سے حکمرانوں کا پول کھل گیا ۔آئی ایم ایف معاہدوں کی صورت میں عوام پر مزید بجلی مہنگی کرنے کے پہاڑ گرائے جا رہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی نے کہاکہ حکومتی غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہو گئی ہے اور لوڈ شیڈنگ سمیت آئی ایم ایف سے قرضے اور مہنگائی کے خاتمے سمیت کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا عوام کیسے برداشت کرے گی۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما ارمغان سبحانی نے کہاکہ مسائل ورثے میں ملے ہیں اور حکومت نے بجلی بحران کے خاتمے کےلئے نندی پور اور نیلم جہلم جیسے پراجیکٹس پرکام شروع کر دیا ہے۔ احتجاج اپوزیشن کرتی رہتی ہے جس سے حکومت کی مقبولیت کم نہیں ہو سکتی کیونکہ عوام باشعور ہو چکی ہے اور لوگ جانتے ہیں کہ مسائل دنوں میں حل ہونے والے نہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میںمکمل ناکام ہو چکی ہے،چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے والے ایک سال میں بھی کچھ نہیں کر سکے۔عوام جھوٹے وعدے نہیں ریلیف چاہتی ہے ۔ تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر ڈار نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے اور اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔دھاندلی سے اقتدار میں آنے والوں نے عوام کو مہنگائی اور اندھیروں میں دھکیل دیا ہے،عوام جلد سڑکوں پر آئے گی۔مسلم لیگ (ن)کے رکن صوبائی اسمبلی رانا منان خان نے کہاکہ حکومت نے مختلف پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا ہے اور برسوں پرانے مسئلے کو حل کرنا دنوں کا کام نہیں ۔حکومت ملک کو اندھیرو ں سے نکالنے میں سنجیدہ ہے

مزید :

صفحہ آخر -