پوری قوم کو شہداءکی عظیم اور لازوال قربانیوں پر فخر ہے، وزیراعلیٰ

پوری قوم کو شہداءکی عظیم اور لازوال قربانیوں پر فخر ہے، وزیراعلیٰ

لاہور)پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک و قوم کے دفاع اور حفاظت کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کا پوری قوم اعتراف کرتی ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں مسلح افواج قوم کی توقعات پر پورا اتری ہیں۔ پوری قوم کو شہداءکی عظیم اور لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔ یوم شہداءکے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم کے کل پر اپنا آج قربان کرنے والے ملک و قوم کے ہیرو ہیں۔ افواج پاکستان نے ہمیشہ جرا¿ت اور بہادری کی اعلیٰ مثالیں قائم کی ہیں۔ افواج پاکستان کے شہداءکو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

مزید : صفحہ اول