تھری اور فورجی لائسنس کا حصول مزید تاخیر کا شکار، ایف بی آر نے موبائل کمپنیوں سے پیشگی ٹیکس مانگ لیا

تھری اور فورجی لائسنس کا حصول مزید تاخیر کا شکار، ایف بی آر نے موبائل کمپنیوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے موبائل فون کمپنیوں سے تھری اور فورجی لائسنس کے حصول کیلئے پیشگی ٹیکس طلب کر لیا ہے جس کے باعث لائسنس کا اجراءتاخیر کاشکار ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے پیشگی ٹیکس طلب کئے جانے پر موبائل کمپنیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایف بی آر نے کمپنیوں کے اربوں روپے کے ریفنڈ جاری نہیں کئے اوراب لائسنس کے حصول کیلئے پیشگی ٹیکس طلب کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کمپنیوں کو وزارت خزانہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے جس پر موبائل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ وزارت خزانہ سے پیشگی ٹیکس چھوٹ یا ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کریں گے۔ ٹیکس کے اس تنازعہ کے باعث تھری اور فورجی لائسنس نیلامی کے بعد مزید تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں اور اس میں پیش رفت کیلئے مزید 2 سے 3 ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -