کراچی 4افراد کی تشدد زدہ لاشیں بر آمد اغوا کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا

کراچی 4افراد کی تشدد زدہ لاشیں بر آمد اغوا کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                             کراچی ( اے این این ) کراچی کے میمن گوٹھ سے 4افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ¾اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ¾ شہر قائد میں ایک روز کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد7 ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے 4 افراد کی ہاتھ پاﺅں بندھی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔ ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق میمن گوٹھ سے برآمد ہونے والی لاشیں 4گھنٹے پرانی جبکہ انہیں اغوا کرنے کے بعد ہاتھ پاﺅں باندھ کر قریب سے فائرنک کرکے قتل کیا گیا، مقتولین کی عمریں 25 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کے مطابق میمن گوٹھ سے برآمد ہونے والی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تاہم تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول سمیت دیگر شواہد جمع کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔دوسری جانب عوامی کالونی کورنگی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار ظاہر شاہ جاں بحق اور اس کا دوست زخمی ہو گیا، کورنگی ناصر جمپ کے قریب 40 سالہ امان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جبکہ اورنگی ٹان کے علاقے باچہ خان چوک پر فائرنگ سے بھی ایک شخص مارا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -