لاکھوں کی ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شہری زخمی

لاکھوں کی ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شہری زخمی

                                                لاہور (کرائم سیل )صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅںنے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان ، گاڑیوں موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔شاہ پور کانجراں میںپولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا پانچ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے جبکہ مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے شاہ پور کانجراںمیںواقع بکرا منڈی میں6ڈاکو گھس آئے او ر انہوںنے بکروں کے فروخت کرنے والوںسے لوٹ مار شروع کر دی اس دوران پرویز سے ایک لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کو دیکھ کر ڈاکوﺅںنے فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ سے بلال نامی ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا تاہم اسکے دیگر ساتھی موقع سے فرارہو گئے ایس پی صدرملک اویس کا کہنا ہے کہ ڈاکوﺅںنے چھ ہزار کی رقم لوٹی ہے جبکہ ڈی ایس پی چوہنگ سرکل انور سعید نے بتایا کہ ڈاکوﺅںنے ایک لاکھ روپے کی رقم چھینی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوﺅںنے بیوپاریوں سے 45لاکھ کی رقم لوٹی ہے ،جوہر ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے طارق سے 50ہزار روپے چھین کر مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ،سمن آباد میںڈاکوﺅںنے محمد علی کے گھر میںگھس کر 15لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،6لاکھ روپے کی نقدی اورموبائل فون لوٹ لئے اچھرہ کے علاقہ اچھرہ کے بھر بازار میں شیزان جوس کارنر سے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، ٹاﺅن شپ کے علاقے میں دبئی پلٹ عامر کو گن پوائنٹ پر روک کر ڈاکوﺅں نے7لاکھ روپے ، 22ہزار درہم اور موبائل فون لوٹ لیا ،گلبرگ میںڈاکوﺅںنے جہانزیب کے گھر میںگھس کر 9لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، نواب ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے شہزاد کے گھر میںگھس کر 8لاکھ روپے مالیت، جنوبی چھاﺅنی میںڈاکوﺅںنے عزیز کے گھر میں گھس کر 8لاکھ روپے مالیت ، ڈیفنس اے میںڈاکوﺅںنے ظہیر کے گھر میںگھس کر ساڑھے 7لاکھ روپے مالیت ،اقبال ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے حسن کے گھر میںگھس کر 5لاکھ روپے مالیت ،اقبال ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے جاوید کے سٹور میںگھس کر 4لاکھ روپے اورموبائل فون،اقبال ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے عارف کے گھر میںگھس کر ایک لاکھ روپے اور 3سو امریکی ڈالر ، غالب مارکیٹ میںڈاکوﺅںنے ایک پرائیو یٹ دفتر میںگھس کر 3لاکھ روپے اورموبائل فون،اچھرہ میںڈاکوﺅںنے مقامی بیکری کے سیل مین زاہد سے ڈیڑھ لاکھ روپے اورموبائل فون،سمن آباد میںڈاکوﺅںنے گلزار سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون، لٹن روڈ میںڈاکوﺅںنے نصیر سے 89ہزار روپے اورموبائل فون،لیاقت آباد میںڈاکوﺅںنے مناظر سے 60ہزار روپے اورموبائل فون، ہنجروال میںڈاکوﺅںنے زبیر سے 45ہزار روپے اورموبائل فون، شاہدرہ ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے علیم سے 40ہزار روپے اورتین موبائل فون چھین لئے ۔علاوہ ازیںگلبرگ میںہمایوں ، شفیق آباد میں کامران ، لٹن روڈ میںجبار ، سول لائن میںناظم کی گاڑیاں ، شاد باغ میںکاشف ، مغل پورہ میں اعظم ، وحدت کالونی میںشفیق ، کاہنہ میں اعجاز اور صفدر ، بھاٹی گیٹ میں نسیم ، گرین ٹاﺅن میںصابر ، نواں کوٹ میںمسلم خان ، لاری اڈہ میں ارشد، باغبانپورہ میں عامر کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزید : صفحہ آخر