سندھ اسمبلی ،چیونگم چبانے پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے اراکین میں تلخی

سندھ اسمبلی ،چیونگم چبانے پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے اراکین میں تلخی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)سندھ اسمبلی میں بجٹ اخراجات پر بحث کا آغاز ہوگیا ہے، ایوان میں شہید سکیورٹی ہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ سندھ اسمبلی میں چیونگم چبانے پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہو اہے۔بدھ کوسندھ حکومت کے پہلے نوماہ کے بجٹ اخراجات پرسندھ اسمبلی میں بحث کے دوران ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے تجویز دی کہ بجٹ اخراجات ہرتین ماہ بعد باقاعدگی سے اسمبلی میں پیش کیے جائیں۔ دوسری جانب سندھ اسمبلی میں چیونگم چبانے پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔تحریک انصاف کے خرم شیر زمان جینز پہن کر ایوان میں آئے اور چیونگم چبانے لگے تو پی پی کے رکن ڈاکٹر سہراب سرکی نے اعتراض کیا،یہ معزز ایوان ہے اس طرح نہیں آنا چاہیے،نثار کھوڑو نے کہا کہ ایوان میں کھانے پینے کی اجازت نہیں اگر سپاری کھانے کی اجازت نہیں تو چیونگم کی بھی اجازت نہیں ہے،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جینز پر اعتراض نہیں لیکن چیونگم نہیں کھانا چاہیے۔ پھراسپیکر نے تمام اراکین کے مائیک بند کرادیئے۔

مزید :

صفحہ اول -