کراچی،ابراہیم حیدری تھانے کے لاک اپ سے3 ملزم فرار

کراچی،ابراہیم حیدری تھانے کے لاک اپ سے3 ملزم فرار


کراچی(آن لائن)کراچی میں ابراہیم حیدری تھانے کے لاک اپ سے3 ملزمان فرار ہو گئے، غفلت برتنے پر ایک اے ایس آئی اورپولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ابراہیم حیدری تھانے کے لاک اپ سے فرار ہو نے والے ملزمان میں سلطان، عمران اور نذیر شامل ہیں، ملزمان کو ڈکیتی کے الزام میں 19 اپریل کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرکیاگیا تھا۔ ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کوشیش جاری ہیں،جبکہ غفلت برتنے کے الزام میں اے ایس آئی جاوید احمد اور پولیس کانسٹیبل سردار احمد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ دوسری جانب ابراہیم حیدی تھانے کی پولیس نے تھانے کے اندر سے تالا لگاکر میڈیا نمائندوں کوتھانے میں داخل نہیں ہو نے دیا۔

مزید : صفحہ اول