یورپ امریکہ کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ اٹھائیں،شہباز شریف

یورپ امریکہ کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ ...

                                            لاہور)پ ر (وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامناہے لیکن موجودہ حکومت وزیراعظم محمد نوازشریف کی موثر حکمت عملی کے تحت ا ن پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی اور پاکستان کاشمار بہت جلد ترقی یافتہ اقوام میں ہوگا،وہ لندن میں پاکستان بزنس اینڈ ا نویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے - وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستا ن نے 40ہزار سے زائد قیمتی ا نسانی جانوں کی قربانیاں دی ہیں - جس میں ہماری بہادر سکیورٹی افواج کے افسر اور جوان بھی شامل ہیں- پاکستان کی ےہ بیش بہا قربانیاں اس عز م کاواضع ثبوت ہے کہ وہ پاک وطن کو دہشت گردی او رانتہا پسندی کے نا سور سے پاک کرنے کا بھرپور عز م رکھتاہے-انہوںنے کہاکہ چین کی طرف سے پاکستان کے لئے 32ارب ڈالر کا ترقیاتی پیکیج وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر چینی لیڈر شپ اور حکومت کے بھرپور اعتماد کا ا ظہار ہے- میں یورپ او رامریکہ کے سرماےہ کارو ں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں مختلف شعبوں خصوصاً توانائی سیکٹر میں بھرپور سرماےہ کاری کریں-انہوںنے کہاکہ برطانیہ کا ترقیاتی ا دارہ ڈیفڈ پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا مدر اینڈ چائلڈ کئیر پروگرام شروع کرنے جا رہاہے جس پر میں حکومت برطانیہ کا شکر ےہ ادا کرتا ہوں -

مزید : صفحہ اول