صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں آج محنت کشوں کا عالمی دن منایا جائےگا

صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں آج محنت کشوں کا عالمی دن منایا جائےگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبر نگار) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں آج محنت کشوں کا عالمی دن منایا جائے گا۔ جس میں مزدور تنظیموں کے زیر اہتمام شکاگو کے شہداءکو خراج تحسین پہنچانے کیلئے سیمینار اور ریلیاں منعقد کی جائیں گیں اور لاہور میں پاکستان ورکز فیڈریشن کے زیراہتمام لکشمی چوک سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی جائے گی۔ جبکہ پاکستان لیبر پارٹی ویمن ورکرز پارٹی اور نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے زیراہتمام پریس کلب سے لکشمی چوک سے پنجاب اسمبلی سے ریلی نکالی جائے گی۔ جس میں مزدور کی کم از کم اجرت ای تولے سونے کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا جبکہ مزدور کے مساوی حقوق کی بحالی پر زور دیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -