فوجی اور قومی سلامتی ادروں کے خلاف پروپیگنڈا بھارتی سازش ہے ،حافظ سعید

فوجی اور قومی سلامتی ادروں کے خلاف پروپیگنڈا بھارتی سازش ہے ،حافظ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کا وجود شہداءکی قربانیوں کا مرہون منت اور ان کے خون کی برکت ہے۔ وطن عزیز پاکستان کے خلاف سازشیں ناکام بنانے میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداءکا بہت بڑا حصہ ہے۔ یوم شہداءکے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کے بعدپاکستانی قوم نے پورے ملک میں جس شدید ردعمل کا اظہار کیا اور احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی ہے اس سے یہ بات عملا ثابت ہو گئی ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اوران کے دل فوج کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کے حالیہ خط کے بعد یہ بات کھل کر واضح ہو گئی ہے کہ افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرکے انہیں کمزور کرنے کی سازشوںکے پیچھے انڈیا ہے اور وہ کسی صورت پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے رشتوں میں مضبوطی نہیں دیکھنا چاہتا۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی فوج اور قومی سلامتی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا بہت تکلیف دہ ہے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ افواج پاکستان نے ملک کے دفاع کیلئے ہمیشہ لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔ پوری قوم وطن عزیزکے تحفظ کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی فوج اورقومی سلامتی کے ادارے وطن عزیز پاکستان کو سازشوںکے بھنور سے بچانے والے ادارے ہیں۔ان کے خلاف پراپیگنڈا بھارت و امریکہ کا ایجنڈا ہے۔افواج پاکستان کے خلاف جو الزام تراشیاں کی گئیں وہ آزادی اظہار رائے نہیں ہے۔ یہ تصور دنیا میں کسی جگہ نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ اول -