کمائی زیادہ، ٹیکس کم، راحت فتح علی ”فنکاری“ دکھا گئے

کمائی زیادہ، ٹیکس کم، راحت فتح علی ”فنکاری“ دکھا گئے
کمائی زیادہ، ٹیکس کم، راحت فتح علی ”فنکاری“ دکھا گئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکار راحت فتح علی خان بھی اپنی آمدن سے کم ٹیکس ادا کرنے والوں میں سے نکلے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے شعبہ ان لینڈ ریونیو سروس کے ذرائع کے مطابق گلوکار نے 2010ءتا 2013ءکے دوران مجموعی طور پر 10 کروڑ 73 لاکھ روپے کمائے، لیکن چار سال میں گلوکار نے قومی خزانے میں ٹیکس کی مد میں محض 56لاکھ روپے ادا کئے۔ ذرائع کے مطابق 2010ءمیں راحت فتح علی خان نے اندرون ملک گانا گاکر 2 کروڑ 65 لاکھ روپے کمائے، ٹیکس گوشوارے میں 1 کروڑ 96لاکھ روپے کے اخراجات ظاہر کئے۔ 2010ءمیں ایف بی آر کو کل 17 لاکھ روپے ٹیکس جمع کروایا۔ 2011ءمیں گلوکار کی آمد 2 کروڑ 24 لاکھ، اخراجات 1 کروڑ 74 لاکھ اور ٹیکس کی ادائیگی 12 لاکھ 35 ہزار روپے رہی۔ 2012ءمیں گلوکار نے 3 کروڑ 4لاکھ روپے آمدن ظاہر کی اور 2 کروڑ 33 لاکھ روپے کے اخراجات ظاہر کئے۔ 2012ءمیں گلوکار نے 17 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔ 2013ءمیں راحت فتح علی خان نے 2کروڑ 80 لاکھ روپے کی آمدن ظاہر کی اور 2 کروڑ 29 لاکھ روپے کے اخراجات رپورٹ کئے۔ 2013ءمیں گلوکار نے ٹیکس کی مد میں کل 9لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کروائے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آمدن اور اخراجات میں مطابقت نہ ہونے پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید : تفریح