سرگودھا:ہوٹلوں میں گدھوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

سرگودھا:ہوٹلوں میں گدھوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف
سرگودھا:ہوٹلوں میں گدھوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا میں گدھوں کے گوشت کی ہوٹلوں میں سپلائی کے مرکوہ دھندے کا انکشاف ہوا ہے۔ عوام کو حرام گوشت کھلانے کی اس سنگین اور بھیانک وارداتوں میں ملوث ملزمان اس دھندے سے جڑے ہوئے ہیں، میڈیا کی نشاندہی کے بعد انتظامیہ ہوش میں آئی اورچھاپے کے دوران دھندے سے وابستہ 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تاہم مرکزی سرغنہ ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا جبکہ حرام گوشت کو تلف کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے بتایا کہ انہیںاطلاع ملی تھی کہ شہر کے چند ہوٹلوں پر گدھوں کا گوشت لوگوں کو کھلایا جارہا ہے۔ اور یہ مکروہ کاروبار سرگودھا میں چل رہا تھا، صورت حال کا علم ہونے پر کارروائی کی اور انتظامیہ نے گوشت تلف کردیا۔ ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا نے بتایا کہ علاقے میں ایک مخصوص برادری کے لوگ گدھے کا گوشت تیار کرکے شہر میں مختلف جگہوں پر فروخت کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -