کاﺅنٹی کرکٹ: سعید اجمل آتے ہی چھاگئے

کاﺅنٹی کرکٹ: سعید اجمل آتے ہی چھاگئے
کاﺅنٹی کرکٹ: سعید اجمل آتے ہی چھاگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کاﺅنٹی کرکٹ میں آتے ہی چھاگئے، انھوں نے ڈربی شائر کے خلاف میچ میں 8 وکٹیں لے کر ووسٹرشائر کو اننگز اور 64رنز سے کامیابی دلادی۔سعید نے دوسری اننگز میں بھی 40رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، ڈربی شائر 149 رنز پرآﺅٹ ہوگئی، اس سے قبل پہلی اننگز میں بھی پاکستانی جادوگر سپنر نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں، ناکام سائیڈ نے پہلے بیٹنگ کر کے 219رنز بنائے تھے، ووسٹرشائر نے جوابی اننگز 9 وکٹ پر432رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کی، الیکس کرویز110، معین علی 99 اورگیراتھ اینڈریو 71رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید :

کھیل -