بھارت: تامل ناڈو میں ریلوے سٹیشن پر بم دھماکے، خاتون ہلاک

بھارت: تامل ناڈو میں ریلوے سٹیشن پر بم دھماکے، خاتون ہلاک
بھارت: تامل ناڈو میں ریلوے سٹیشن پر بم دھماکے، خاتون ہلاک

  

 چنائی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ریلوے سٹیشن پر ہونے والے دو بم دھماکوں میں ایک خاتون ہلاک اور چودہ افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے بھارت کے ریاستی دارالحکومت چنائی کے ریلوے سٹیشن پر مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے اس وقت ہوئے جب گوہاٹی سے آنے والی بنگلور گوہاٹی ایکسپریس پلیٹ فارم نمبر 9 پر آکر رکی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق وقفے وقفے سے ہونے والے دونوں دھماکے ہلکی نوعیت کے تھے۔ مرنے والی بتیس سالہ خاتون کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے۔ زخمی ہونے والے چودہ افراد کو راجیو گاندھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے ریلوے سٹیشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی