یوسف رضا گیلانی ہسپتال سے ڈسچارج

یوسف رضا گیلانی ہسپتال سے ڈسچارج
یوسف رضا گیلانی ہسپتال سے ڈسچارج

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم اورپیپلزپارٹی کے وائس چیئر مین یوسف رضا گیلانی ایئرپورٹ پہنچے تھے تو شدید گرمی کے باعث ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے باعث انھیں فوری طور پر جیل روڈ پر واقع ایک نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے میڈیکل ٹیسٹ لیے۔ یوسف رضا گیلانی کے پرسنل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کے ضروری میڈیکل ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

مزید : قومی