ایم کیو ایم کا کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف کل یوم سوگ منانے کا اعلان

ایم کیو ایم کا کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف کل یوم سوگ منانے کا اعلان
ایم کیو ایم کا کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف کل یوم سوگ منانے کا اعلان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف کل یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوم سوگ منانے کیلئے ایم کیو ایم نے ایم کیو ایم کا ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف کل پریس کلب کے باہر احتجاج بھی ملتوی کر دیا ہے۔ دوسری جانب آئی جی سندھ اقبال محمود نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : کراچی