پنوں عاقل میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 2 زخمی حالت میں فرار

پنوں عاقل میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 2 زخمی حالت میں فرار
پنوں عاقل میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 2 زخمی حالت میں فرار

  

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) پنوں عاقل کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ 2 ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایس پی فدا حسین کے مطابق پنوں عاقل کے علاقے چاچڑ گوٹھ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوﺅں کے سر قیمت 10,10 لاکھ روپے مقرر تھی اور دونوں ڈاکو قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ایس ایس پی کے مطابق کارروائی کے دوران 2 مغویوں کو بھی بازیاب کرایا گیا ہے۔

مزید : سکھر