ایم کیو ایم کا یوم سوگ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی , پرائیویٹ سکولز اور ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی

ایم کیو ایم کا یوم سوگ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی , پرائیویٹ ...
ایم کیو ایم کا یوم سوگ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی , پرائیویٹ سکولز اور ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جمعہ کو یوم سوگ منانے کے اعلان کے بعد کراچی میں میٹرک اور انٹربورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹرک بورڈ کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ بورڈ کے تحت جمعہ کو ہونے والے پریکٹیکل ملتوی کر دیئے گئے ہیں جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے تحت جمعہ کو ہونے والے پرچے بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں، ناظم امتحانات کے مطابق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ صدر آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے جمعہ کو تمام پرائیویٹ سکولز بند ہونے کا اعلان کیا ہے جبکہ صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے بھی ایم کیو ایم کے یوم سوگ کی حمایت کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 

مزید : کراچی /Headlines