پراپیگنڈا ابندنہ ہواتو جیوکابائیکاٹ کردیں گے :کیبل آپریٹرز

پراپیگنڈا ابندنہ ہواتو جیوکابائیکاٹ کردیں گے :کیبل آپریٹرز
پراپیگنڈا ابندنہ ہواتو جیوکابائیکاٹ کردیں گے :کیبل آپریٹرز

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کیبل آپریٹرز نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،جیو گروپ پاکستان کی سلامتی اور ریاتی اداروں کے وقار کوبدنام کرنے پر تلا ہوا ہے ۔جیو گروپ کو خبر دار کرتے ہیں کہ وہ اپنے مذموم مقاصد سے باز آجائے ورنہ پاکستان کے استحکام ، افواج پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والے اس میڈیاگروپ کابائیکا ٹ کردیں گے ، پیمرا قانون کے مطابق چل رہے ہیں، کوئی غیرقانونی حرکت کی نہ ہی کسی چینل کو آگے پیچھے کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیبل آپریٹرز کا کہنا تھا کہ کئی روز سے پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ چینلز کو آگے پیچھے کر دیا ہے، قانون میں کہیں نہیں لکھا چینل کوکس نمبر پر رکھنا ہے، عوام کے پسندیدہ چینل اپنی مرضی سے نمبروں پر لگاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوج، حساس اداروں اور عدلیہ کے خلاف استعمال نہیں ہوسکتے، اچھی یا بری خبر میں کیبل آپریٹرز کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔کیبل آپریٹر ایک انڈسٹری کا درجہ رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اپنے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جیو گروپ کو پانچویں ٹی وی چینل کا لائسنس جاری کیا جبکہ پیمرا قوانین کے مطابق ایک گروپ کو صرف 4 لائسنز جاری ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیو گروپ نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کی مداخلت سے پیمرا کو پانچویں ٹی وی چینل کا لائسنس جاری کرنے پر مجبور کیا۔ بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب جیو نے پیمرا سے غیر قانونی طور پر پانچویں ٹی وی چینل کا لائسنس حاصل کرلیا ہے، اب میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ اس وقت تو پیمرا غیر جانبدار تھا اب جب جیو کے خلاف ریفرنس پیمرا میں چل رہا ہے تو اپنے اخبار میں اشتہارات شائع کرکے پیمرا کو جانبدار کیوں کہہ رہے ہیں؟ یہ کیسا انصاف ہے؟q

مزید : کراچی