ناقص کارکردگی:شوکت یوسفزئی اور یاسین خلیل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

ناقص کارکردگی:شوکت یوسفزئی اور یاسین خلیل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
ناقص کارکردگی:شوکت یوسفزئی اور یاسین خلیل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

  

 پشاور(اے این این)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور مشیریاسین خلیل کو  برطرف کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر صنعت  شوکت یوسفزئی اور وزیراعلیٰ کے مشیر یاسین خلیل کو خراب کارکردگی پر عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔ اس سے قبل شوکت یوسفزئی کی وزارت تین بار تبدیل کی گئی تھی، انہیں پہلے اطلاعات،وزارت صحت اور سب سے آخر میں صنعت کی وزارت دی گئی تھی۔بتایا گیا ہے ان دونوں رہنماؤں کو تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی کی شکایات پر برطرف کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ  خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کے بعض وزراء پر کرپشن کے بھی الزامات ہیں جن کی تحقیقات کی جارہی ہیں،چند روز قبل عمران خان نے کہا تھا کہ  الزامات کی تحقیقات پر جلد کارروائی ہوگی۔

مزید : پشاور /اہم خبریں