اچھی صحت کے لئے ’ہوا‘ کا اخراج ضروری

اچھی صحت کے لئے ’ہوا‘ کا اخراج ضروری
اچھی صحت کے لئے ’ہوا‘ کا اخراج ضروری

  

واشنگٹن (بیورورپورٹ) ہوا خارج کرنا ایسے انسانی افعال میں سے ایک ہے کہ جنہیں سو فیصد ہی قدرتی عمل ہونے کے باوجود نہ صرف یہ کہ کوئی مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی بلکہ سخت معیوب سمجھا جاتا ہے لیکن اس عمل کے متعلق اب یہ انکشاف ہوا ہے کہاا س کے صحت کے لئے کچھ قابل ذکر فوائد ہیں۔ امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہوا خارج کرنا نظام انہضام سے لے کر قوت مدافعت بڑھانے جیسے مفید نتائج کا حامل ہے۔ ایک سائنسدان نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہمارے نظام انہضام میں کچھ خاص کے جرثومے پائے جاتے ہیں جو کہ ہضم کے عمل میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ان جرثوموں کو زندہ رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم ایسی غذائیں کھائیں کہ جن میں کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں۔ جب جرثومے کاربوہائیڈریٹ والی غذا کھاتے ہیں تو گیس پیدا ہوتی ہے جو کہ ہماری قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت