مفت فیس بک موبائل پیکجز کے دھوکے سے بچنے کا طریقہ

مفت فیس بک موبائل پیکجز کے دھوکے سے بچنے کا طریقہ
مفت فیس بک موبائل پیکجز کے دھوکے سے بچنے کا طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان میں بیشتر موبائل کمپنیاں فیس بک پیکجز آفر کر رہی ہیں جن کے تحت صارفین کو فیس بک مفت استعمال کرنے کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔تاہم ہمارے بہت سے قارئین کی شکایت ہے کہ فیس بک کے استعمال پر کوئی چارجز نہ ہونے کے باوجود جب وہ اسے استعمال کرتے ہیں تو ان کا بیلنس پر لگاکر اڑ جاتا ہے۔اس مسئلے کے حل کے لئے ہم آپ کو وہ بات بتانا چاہتے ہیں جو موبائل کمپنیاں چاہتی نہیں کہ آپ کو کبھی پتہ لگے۔جب کوئی بھی صارف فیس بک کے استعمال کیلئے انٹر نیٹ آن کرتا ہے تو فون میں موجود مختلف”ایپس“بیک گراؤنڈ میں ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ اس طرح آپ فیس بک استعمال کرتے رہتے ہیں اور پیچھے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ ہوتا رہتا ہے۔بالآخر آپ کا بیلنس ضائع ہو جاتا ہے اورموبائل کمپنی کے وارے نیارے ہو جاتے ہیں۔اس دھوکے سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ بیک گراؤنڈ ڈیٹا بند کردیں۔

بیگ گراؤنڈ ڈیٹا بند کرنے کا طریقہ :

آئی فون/ آئی پیڈ  (iOS7) ہوم سکرین پر ”سیٹنگز“ آئکن پر کلک کریں،اگلی سکرین پر”جنرل“ پرکلک کریں اور پھر ”بیک گراؤنڈ ایپ ریفریش“سلیکٹ کریں۔اب آپ ”بیک گراؤنڈ ایپ ریفریش“ کے آپشن کو بند کر دیں۔

اینڈ رائڈ آپریٹنگ سسٹم: اپنے فون کی سیٹنگزمیں جائیں اب ”ڈیٹا یوزیج“ پرکلک کریں۔ آپشنز مینیو کھولیں اور ”رسڑکٹ بیک گراؤنڈ ڈیٹا“ کا آپشن سلیکٹ کریں۔اب آپ کھل کر مفت فیس بک پیکج کے مزے اٹھائیں آپ کا بیلنس بالکل محفوظ رہے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -