ایک وہیل جو جلد پھٹ جائے گی

ایک وہیل جو جلد پھٹ جائے گی
ایک وہیل جو جلد پھٹ جائے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیوفاؤنڈلینڈ (نیوزڈیسک) آپ نے طرح طرح کے بموں کا تذکرہ سنا ہوگا لیکن کینیڈا کے ایک جذیرے کے باسیوں کو جس بم نے اس وقت شدید خوف میں مبتلا کررکھا ہے وہ خوفناک ہونے کے علاوہ بدبودار بھی ہے۔ اس منفرد بم کو آپ ”مچھلی بم“ بھی کہہ سکتے ہیں۔ نیوفاؤنڈ لینڈ نامی جزیرے کے ساحل پر آباد ایک چھوٹے سے قصبے کے قریب ایک 60 ٹن وزنی دیوہیکل مردہ وہیل مچھلی کسی بھی وقت پھٹ سکتی ہے۔ یہ عظیم الجثہ مچھلی سمندر کی لہروں کے ساتھ کنارے تک آئی اور پانی کم گہرا ہونے کی وجہ سے وہیں کی وہیں رہ گئی۔ وہیل مچھلی کا مردہ جسم خوفناک حد تک پھول چکا ہے اور اس سے بدبودار گیسوں کا اخراج ہورہا ہے جس سے قریبی آبادیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وہیل مچھلی کے جسم میں مردہ ہوجانے کے بعد تیزی سے میتھین گیس جمع ہورہی ہے اور یہ کسی بھی وقت پھٹ کر قریبی قصبے پر ایک آفت نازل کرسکتی ہے۔ ماضی میں بھی اس طرح کی بڑی مچھلیوں کے پھول کر پھٹنے کے واقعات ہوچکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس