ایم کیو ایم حکومت کا حصہ ہے، احتجاج کے بجائے گورنر اور وزیراعلیٰ سے بات کرے: خورشید شاہ

ایم کیو ایم حکومت کا حصہ ہے، احتجاج کے بجائے گورنر اور وزیراعلیٰ سے بات کرے: ...
ایم کیو ایم حکومت کا حصہ ہے، احتجاج کے بجائے گورنر اور وزیراعلیٰ سے بات کرے: خورشید شاہ

  

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اب حکومت کا حصہ ہے، بیٹھ کر مسئلہ حل کرنا چاہئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن کے نام پر بھی ایسے واقعات ہو رہے ہیں، آپریشن جاری ہے اور وہاں کے لوگ بھی کہتے ہیں کہ مثبت نتائج نکل رہے ہیں، کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ سلجھانے کیلئے ایم کیو ایم خود کردار ادا کرے اور احتجاج کے بجائے گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرے، لوگوں کو بے روزگار نہ کیا جائے۔ طالبان سے مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتی تھی لیکن ہمارے ساتھ ایسا نہیں ہو رہاموجودہ حکومت نہ جانے کیوں اپوزیشن کاسامنا کرنے سے بھاگ رہی ہے، حکومت عقل کم نہ بنے، اپوزیشن کو بھی مذاکرات پر اعتماد میں لے، حزب اختلاف کو اعتماد میں لینے سے نقصان نہیں فائدہ ہو گا۔ لوڈشیڈنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ انہوں نے خواجہ آصف کے ساتھ اس حوالے سے بات کی تاہم انہیں مثبت جواب نہ ملا۔

مزید : سکھر /اہم خبریں