جمشید دستی کے بھتیجے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، شہریوں کا ملزم پر تشدد، بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈھ دیں، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

جمشید دستی کے بھتیجے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، شہریوں کا ملزم پر تشدد، بال، ...
جمشید دستی کے بھتیجے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، شہریوں کا ملزم پر تشدد، بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈھ دیں، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

  

مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) دین پور کے علاقے میں ایک نوجوان نے20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، شہریوں نے ملزم کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دین پور کے علاقے میں نوجوان ناصر دستی نے 20 سال کی لڑکی کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈھنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر متاثرہ لڑکی کی والدہ کی طبیعت خراب ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم قومی اسمبلی کے رکن کا بھتیجا بتایا جاتا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم ناصر دستی ایم این اے جمشید دستی کا بھتیجا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مظفر گڑھ میں ہی ایک لڑکی آمنہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، نے انصاف نہ ملنے پر پولیس سٹیشن کے سامنے خودسوزی کر لی تھی۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید : مظفرگڑھ /اہم خبریں