بھارت نے افغانستان میں بھاری سرمایہ لگانا شروع کر دی

بھارت نے افغانستان میں بھاری سرمایہ لگانا شروع کر دی
بھارت نے افغانستان میں بھاری سرمایہ لگانا شروع کر دی

  

نیو دہلی (بیورورپورٹ) بھارت کی افغانستان میں مداخلت اور اثر ورسوخ قائم کرنے کی کوشش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور مستقبل قریب میں اتحادی فوجوں کی افغانستان سے روانگی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کوششیں عروج پر پہنچ گئیں ہیں تاکہ افغانستان کو زیادہ سے زیادہ بھارت دوست اور پاکستان مخالف بنایا جاسکے۔ اس کوشش کا حصہ وہ تازہ ترین معاہدہ ہے جو کہ بھارت اور روس کے درمیان ہوا ہے۔ اس معاہدے کے مطابق بھارت روس کو بھاری رقم ادا کرے گا تاکہ افغانستان کو ہر قسم کے روسی ہتھیار فراہم کئے جاسکیں۔ اگرچہ فی الحال ہلکے ہتھیاروں کی بات ہورہی ہے لیکن ماہر دین کا خیال ہے کہ بالآخر بھارت کی کوششوں سے روس اور افغانستان کو بھاری ہتھیار بھی فراہم کرے گا جن میں توپیں اور ہیلی کاپٹر بھی شامل ہوں گے۔ ایک پاکستانی تجزیہ کار نے بتایا کہ بھارت کی افغانستان کو ہتھیار فراہم کرنے کی کوششوں سے پاکستان یقیناً ناخوش ہوگا کیونکہ خطے میں امن کیلئے ضروری ہے کہ بات چیت اور سفارتکاری کا سہارا لیا جائے نہ کہ بھاری ہتھیاروں کے ڈھیر افغانستان پہنچائے جائیں۔

مزید : بین الاقوامی