عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 12 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 12 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 12 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 12 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، یہ منظوری عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک آئندہ پانچ سال کیلئے پاکستان کو 11 ارب ڈالر کا قرض دے گا اور پروگرام کے تحت 11 ارب ڈالر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرضہ آسان شرائط پر فراہم کیا جائے گا اور ایک ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کی رقم یکمشت ملے گی۔ ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کا رعایتی قرضہ بھی منظور کیا ہے اور نئی کنٹری حکمت عملی کی بھی منظوری دے دی ہے۔

مزید : بزنس /اہم خبریں