برطانیہ کی توانائی کے شعبے میں تعاون کی پیشکش ، بہت جلد پاکستان کوروشنیوں کا ملک بنائیں گے:وزیر اعظم نوازشریف

برطانیہ کی توانائی کے شعبے میں تعاون کی پیشکش ، بہت جلد پاکستان کوروشنیوں کا ...
برطانیہ کی توانائی کے شعبے میں تعاون کی پیشکش ، بہت جلد پاکستان کوروشنیوں کا ملک بنائیں گے:وزیر اعظم نوازشریف

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسائل کو حل کرنا میری ذاتی ذمہ داری ہے ،برطانیہ نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں تعاون کی پیشکش کی ہے، بہت جلد ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کا ملک بنائیں گے،بجلی کے منصوبوں پر آئندہ چندسالوں میں 3ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اور 8سال میں 21ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کریں گے ،گڈانی اور پورٹ قاسم کے بجلی منصوبوں پر کام جاری ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے اجتماعی دانش بروئے کار لاناہوگی ۔ملکی مسائل کو فردواحد یا کوئی ایک جماعت حل نہیں کر سکتی،ہر سیاسی جماعت کے ساتھ کمٹمنٹ ہونی چاہئے ۔مسائل کے حل کے لئے وفاق ، صوبائی حکومتیں ،افواج پاکستان اورمیڈیا مل کر اپنا کردار کریں گے ۔پاکستان کو خوشحالی کی طرف لے جانے کے لئے پرعزم ہیں،پاکستان کو ایک خوبصورت اور محفوظ ملک بنائیں گے۔وزیر اعظم نوازشریف نے مزیدکہا کہ ملک سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہو رہاہے جس سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں