تھرمیں خشک سالی سے اونٹ نمونیا کا شکار،7 روز میں 5اونٹ مرگئے: محکمہ حیوانات

تھرمیں خشک سالی سے اونٹ نمونیا کا شکار،7 روز میں 5اونٹ مرگئے: محکمہ حیوانات
تھرمیں خشک سالی سے اونٹ نمونیا کا شکار،7 روز میں 5اونٹ مرگئے: محکمہ حیوانات

تھرپارکر (مانیٹرنگ ڈیسک) تھر میں خشک سالی اور شدید گرمی سے اونٹ بھی بیمار پڑنے لگے ۔

جیو نیوز کے مطابق تھر میں غذائی قلت اور خشک سالہ سے بچوں کی اموات کے بعد اب اونٹوں میں بھی وبائی امراض پھوٹ پڑے اور چھاچھرہ کے سرحدی دیہات میںرواں ہفتے کے دوران 5اونٹ نمونیا سے مرچکے ہیں جبکہ متعدد اونٹ بیمار ہیں ۔

محکمہ حیوانات کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تھر میں خشک سالی اور گرمی سے اونٹوں میں نمونیا کی علامات پیدا ہو نے لگی ہیں جس کے باعث ایک ماہ میں 5اونٹ مر چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ گاو¿ںجےتراڑ،کھاریو،کیتارو،سنہاو¿،رڑگڑ میں درجنوں اونٹ بیمار ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ حیوانات نے شکایات موصول ہونے کے بعد اونٹوں کے علاج کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں اور لوگوں کو اونٹوں کی خفاظت کیلئے آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔

مزید :

تھرپارکر -