بھارت، 300 دلتوں نے ہندو مذہب ترک کر دیا

بھارت، 300 دلتوں نے ہندو مذہب ترک کر دیا
بھارت، 300 دلتوں نے ہندو مذہب ترک کر دیا

  


نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست گجرات کے قصبے اونا کے سمادھیالہ گاؤں میں تقریباً 300 دلتوں نے ذات پات کی بنیاد پر تفریق اور تشدد کے خلاف ہندو مذہب ترک کر کے ’’ بدھ مذہب ‘‘ اختیار کر لیا ہے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اونا قصبے کے نزدیک سمادھیالہ گاؤں میں ایک باضابطہ تقریب میں بالو سرویا، ان کی بیوی اور بچوں سمیت 300 زیادہ دلتوں نے بدھ مذہب اختیار کیا۔’ہم بدھ کی پناہ لیتے ہیں‘ کے منتر کے جاپوں کے درمیان دلتوں کو 22 اصولوں پر عمل کرنے کا عہد کرایا گیا۔ ان میں ہندو دیوی، دیوتاؤں کو خدا نہ ماننے اور ان کی پوجا نہ کرنے کا عہد بھی شامل تھا۔ جولائی 2016 میں اسی گاؤں میں مبینہ طور پر ہندو گؤ رکھشکوں نے بالو سرویا کے بیٹوں اور بھتیجوں پر گائے مارنے کا الزام لگا کر انھیں اونا قصبے میں نیم برہنہ حالت میں گھمایا تھا اور سر عام پٹائی کی تھی۔

ونا کے متاثرہ واشرم سوریا نے کہا کہ ’اس واقعے کے2 برس گزر چکے ہیں لیکن حکومت نے کوئی مدد نہیں کی، ہمیں انصاف نہیں ملا، سبھی ملزم ضمانت پر رہا ہیں، ہم برابری اور وقار کے لیے ہندو مذہب ترک کر رہے ہیں۔اونا کے واقعے کے بعد پورے ملک میں دلتوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔واضح رہے کہ تبدیل مذہب کی اس تقریب کا انعقاد سرویا خاندان نے کیا تھا۔ اس میں گجرات کے دوسرے حصوں سے آنے والے دلتوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران بڑے پیمانے پر حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...