اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو قصبہ3 روز میں خالی کرنے کا حکم دے دیا 

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو قصبہ3 روز میں خالی کرنے کا حکم دے دیا 
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو قصبہ3 روز میں خالی کرنے کا حکم دے دیا 

  


مقبوضہ بیت المقدس ( یو این پی)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے حان الاحمر کے مقامی فلسطینی باشندوں کو گاؤں خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام کی طرف سے خان الاحمر کے فلسطینی باشندوں کو کہا گیا ہے کہ وہ 3مئی تک خود کسی متبادل مقام پر چلے جائیں ورنہ حکومت انہیں ابو دیس میں بوابہ الشمس منتقل کردیا جائے گا۔خان الاحمر سوسائٹی کے ترجمان عید الجھالین نے بتایا کہ ان کا کیس اسرائیل کی ایک مقامی عدالت میں ہے اور اس کی اگلی سماعت کل بدھ کو ہوگی مگر صہیونی حکام انہیں عدالتی فیصلے سے پہلے ہی بے دخل کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ خان الاحمر کے باشندں کے پاس کوئی اور متبادل جگہ نہیں۔ صہیونی ریاست انتقامی کارروائی کے تحت انہیں وہاں سے بے دخل کرنا چاہتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...