ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ
ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ

  


واشنگٹن(یوا ین پی)امریک صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران جوہرے معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح پر بھی بات کی گئی۔ سفارتخانے کے افتتاح کیلئے امریکی صدر آئندہ2ہفتوں میں اسرائیل کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے ،پومپیو نے کہ ایران کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات پر امریکا کو شدید تحفظات ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...