وزیراعظم سے کینیا کی وزیر خارجہ کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امورپر گفتگو

وزیراعظم سے کینیا کی وزیر خارجہ کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی ...
وزیراعظم سے کینیا کی وزیر خارجہ کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امورپر گفتگو

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کینیا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر مونیکا جوما نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پر گفتگو کی اور انہیں کینیا کے دورے کی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورکینیا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر مونیکا جوما کے درمیان ملاقات وزیر اعظم ہاوس میں ہوئی جس میں پاکستان میں کینیا کے ہائی کمشنر بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کینیا کے ساتھ مختلف النوع باہمی تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کینیا کی وزیر خارجہ ایمبیسڈر ڈاکٹر مونیکا جوما 2 اور 3 مئی کو کراچی میں ہونے والی کینیا پاکستان ٹریڈ و انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کینیا کی وزیر خارجہ کینیا کے صدر کے خصوصی نمائندے کے طور پر پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں جس کا مقصد وزیراعظم پاکستان کو کینیا کے دورے کی دعوت پہنچانا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...