ٹیکس چورو ں کوبہت رعایت مل چکی ،اب ان کی پکڑ ہوگی:مفتاح اسماعیل

ٹیکس چورو ں کوبہت رعایت مل چکی ،اب ان کی پکڑ ہوگی:مفتاح اسماعیل
ٹیکس چورو ں کوبہت رعایت مل چکی ،اب ان کی پکڑ ہوگی:مفتاح اسماعیل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کوئی کمی ہوگی تو اسے پورا کرنے کی پوری کوشش کرینگے، اپوزیشن کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، ٹیکس چوروں کو بہت رعایت ملی چکی اب ان کی پکڑ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ سیمینار کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ حالیہ بجٹ کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھانا ہماری ذمہ داری ہے، غلطیوں کا ازالہ کیاجائے گا، بجٹ سے کسی محکمے کے اخراجات نہیں بڑھیں گے، اس حوالے سے اپوزیشن کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ عام آدمی کے لئے انکم ٹیکس میں کمی کی ہے، نئی گاڑی یا جائیداد خریدنے والے کو ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ چار ہزار ارب روپے تک ٹیکس جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے شرح نمو کا ہدف6.25فیصد رکھا ہے، برآمدات پیکج کو تین سال تک بڑھانے کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے، اس سال جی ڈی پی کی گیارہ فیصد گروتھ ہوگی، گندم اور گنے کی کاشت پر زیادہ سپورٹ پرائز نقصان دہ ہے۔

مفتاح اسماعیل نے واضح کیا کہ یکم جولائی کو پیٹرولیم لیوی نہیں بڑھے گی، ہم نے پیٹرول لیوی کی حد کو بڑھایا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر بینک اکاو¿نٹ میں ایک کروڑ روپے آتے ہیں تو ذریعہ آمدنی بتانا ہوگی۔

مزید : قومی /بزنس /علاقائی /اسلام آباد