بھارت،دبنگوں نے گندم کی فصل نہ کاٹنے پردلت کی مونچھیں اکھاڑدیں،پیشاب پلایا 

بھارت،دبنگوں نے گندم کی فصل نہ کاٹنے پردلت کی مونچھیں اکھاڑدیں،پیشاب پلایا 
بھارت،دبنگوں نے گندم کی فصل نہ کاٹنے پردلت کی مونچھیں اکھاڑدیں،پیشاب پلایا 

  


بدایون(آئی این پی)بھارتی شہر بدایون میں دبنگوں نے گندم کی فصل نہ کاٹنے پردلت کی مونچھیں اکھاڑدیں،پیشاب پلایا،4ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بدایوں ضلع میں گندم کی فصل نہ کاٹنے پردبنگوں نے ایک دلت کو درخت سے باندھ کرزدوکوب کیا اور اسکی مونچھیں بھی اکھاڑلیں۔ایس پی سٹی جتیندر کمار سریواستوا کی ہدایت پر واقعہ کے بعد 4ملزمان کیخلاف رپورٹ درج کی گئی۔حضرت پور تھانہ کے گاوں اعظم پور کا رہنے والا دلت سیتا رام کھیتی باڑی اور محنت مزدوری کرکے گھر کا خرچ چلاتا ہے۔ سیتا رام نے الزام لگایاکہ گاؤں کے ٹھاکر وجے سنگھ ،ان کے بھائی شیلندر،پنکو سنگھ اور وکرم سنگھ نے کھیت سے گندم کی فصل کاٹنے کیلئے کہا تو میں نے 2دن کی مہلت مانگی کہ اپنے کھیت کی فصل کاٹنے سے فارغ ہوتے ہی آجاؤں گا۔اس پر ٹھاکروں نے طیش میں آکرگالم گلوچ اور بدکلامی شروع کردی۔

رپورٹ مخالفت کرنے پر وہ لوگ اْسے چوپال لے گئے جہاں پیڑ سے باندھ کر پیٹا گیا،اسکے باوجود ان کا غصہ سرد نہیں ہوا تو انہوں نے مونچھیں اکھاڑلیں اور جوتے میں پیشاب بھر کر زبردستی پلایا۔ان کے چنگل سے کسی طرح رہائی پاکر تھانے پہنچ کر شکایت کی تو پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔مجبورہوکر اْس نے واقعہ کی تفصیلات خط میں تحریر کرکے آئی جی بریلی کو بھیجا۔ شکایت نامے کے بعد آئی جی نے گاؤں کے تھانہ انچارج کو دبنگوں کیخلاف رپورٹ درج کرکے کارروائی کی ہدایت جاری کی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...