آلٹرن انرجی اور ڈیسکون پاور کے سالانہ فنکشن کا انعقاد

آلٹرن انرجی اور ڈیسکون پاور کے سالانہ فنکشن کا انعقاد

لاہور(پ ر)آلٹرن انرجی لمیٹڈ اور ڈیسکون پاور سالوشنز کی جانب سے فتح جنگ میں واقع آلٹرن انرجی پلانٹ پر سالانہ ایمپلائز فنکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں کمپنیوں کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس تقریب میں ہیڈ آفس سے سینئر مینجمنٹ ٹیم نے بھرپور شرکت کی جس میں سی ای او،ہیڈ آف ایچ آر،ڈی جی ایم آپریشنز اینڈ مینٹیننس ونڈ اینڈ سولر،کوالٹی ہیڈ،انوائرمینٹل ،آکوپیشنل ،ہیلتھ ،اینڈ سیفٹی و دیگر شعبہ جات کے سربراہ شامل تھے ۔تقریب کا آغاز پلانٹ ٹیم کی جانب سے پریزینٹیشن سے کیا گیا جس میں پلانٹ کی بہتری کے منصوبوں اور گزشتہ برس ماحولیات،صحت اور سیفٹی کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا ،پریزینٹیشن کے بعد تقریب میں شریک افراد کیلئے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا ،ظہرانے کے بعد تقریب میں شریک افراد کیلئے کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں اے ای ایل اور ڈی پی ایس ہیڈ آفس کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ کے ساتھ آپریشنز اور مینٹیننس کی ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ شامل تھا ،تقریب کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے بعد شرکاء کیلئے موسیقی کے پروگرام اور شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا ،اس تقریب کا مقصد دونوں کمپنیوں کے ملازمین کے درمیان بہترین تعلقات کا فروغ اور مختلف ڈپارٹمنٹس اور ٹیموں کے درمیان غیر ضروری رکاوٹوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملازمین کو صحت مندانہ تفریح کی فراہمی تھا۔

،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈیسکون پاور سالوشنز کے سی ای او وسیم قاضی کا کہنا تھا کہ ہماری کامیابی سراسر ہماری ٹیم کے اراکین کی مرہون منت ہے ،ہماری جانب سے اس تقریب کے انعقاد کا مقصد ہماری کامیابیوں میں کردار ادا کرنے پر دونو ں کمپنیوں کے اراکین سے اظہار تشکر کرنا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس شاندار ٹیم کی موجودگی میں ہم مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی بھی اہلیت رکھتے ہیں اور مستقبل میں بھی ہماری کامیابیوں کا یہ سفر جاری رہے گا ۔

مزید : کامرس


loading...